وطن نیوز انٹر نیشنل

ای سی سی کا اجلاس، گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدار ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں