وطن نیوز انٹر نیشنل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 33 لاکھ 55 ہزار 166 افراد متاثر اور 11 لاکھ 59 ہزار 202 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 636 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار 861 ایکٹیو کیسز ہیں۔ امریکاکورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار510 اور متاثرہ افراد کی تعداد88 لاکھ 89 ہزار 183 تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔
روس میں 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 50 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں11 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور34 ہزار761 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 896 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 88 ہزار 715 افراد متاثر اور 34 ہزار 149ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں