وطن نیوز انٹر نیشنل

مشکلات کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھی، بشارت راجہ

راولپنڈی وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نے کہا کہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے مشکل فیصلے کئے ، اب ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر قیادت صوبہ کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقی کے عمل کو شروع کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارلے سٹریٹ میں 8کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ترقی منصوبوں میں سٹرکوں کی تعمیر، مرمت اور سیوریج کے نظام کی بحالی شامل ہیں۔ بشارت راجہ نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے ، عوامی فلاح کے چھوٹے منصوبوں کے بعد اب راولپنڈی میں رنگ روڈ جیسے میگا منصوبوں کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے جس سے راولپنڈی میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں