مظفرگڑھڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ ایک تاریخی ضلع ہے اس کی تاریخ اور اس کی تاریخی عمارتوں کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، ضلع کی تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، یہ بات انہوں نے باب عمر اور باب عثمان تاریخی دروازوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حافظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد تنویر سہو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باب عمر اور باب عثمان شہر کے تاریخی دروازے ہیں ان کی بحالی سے شہر کی عظمت رفتہ بحال ہوگی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، جن میں شہر کے چوراہوں کی خوبصورت بنانا، داخلی اور خارجی راستوں کی تزئن و آرائش، سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور تاریخی عمارتوں کے بحالی شامل ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کی تاریخی دروازوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کا کام 10نومبر تک مکمل کرلیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments