وطن نیوز انٹر نیشنل

قاسم باغ سٹیڈیم کرافٹ بازار میں سہولیات کا فقدان,دمدمہ منتقل کرنے کے احکامات

ملتان قاسم باغ سٹیڈیم کی دکانوں میں قائم کرافٹ بازار میں سہولیات کا فقدان ، پانی ،بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کیساتھ سکیورٹی کا مسئلہ بھی درپیش ، سات سال گرزنے کے باوجود کرافٹ بازار تا حال بجلی ،پانی اور گیس کی سہولت سے محروم ہے جبکہ رہی سہی کسر کرافٹ بازار کے گرد نشے کے عادی افرد نے ڈیرے ڈال کر پوری کر دی ہے ، ڈکیتی کی وارداتیں ہونے پر سیاح اور شہریوں کی بڑی تعداد کرافٹ بازار کا رخ کرنے کو تیار نہیں جس سے کرافٹ بازار اجڑ کر ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے بلیو پارٹری ، کھسہ سازی ،قالین سازی ،کاشی گری اور کیمل ورک جیسے ثقافی ورثے کو فروغ دینا ہنر مندوں کیلئے انتہائی مشکل ہو چکا ہے ،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے متعلقہ حکام کو کرافٹ بازار فوری طور پر دمدمہ میں منتقل کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں جس کے حوالے سے جاوید اختر محمود نے دنیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے جس کی اپنی ثقافت ہے جس کو پروان چڑھانے کیلئے کرافٹ بازار کو دمدمہ کی چورانوے دکانوں میں سے سات دکانوں میں شفٹ کیا جارہا ہے جس سے سیاح اور شہری بھی ثقافتی ورثے سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ترجیح ہے جس کیلئے خانیوال اور شجاع آباد میں دوبارہ تاریخی دروازے بھی بنا رہے ہیں جبکہ اندرون شہر گرائے گئے تین دروازوں کو بھی جلد تعمیر کر دیں گے ، اسکے ساتھ ہی پہلے سے موجود دروازوں کی تزئین وآرائش کیلئے بھی متعلقہ حکام کو احکامات دے دئیے ہیں اس موقع پر کمشنر جاویداختر محمود نے دمدمہ پر ٹیرس اور روف ٹاپ ٹرینڈ ریسٹورنٹ کی تعمیر کو بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے تحفہ قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں