وطن نیوز انٹر نیشنل

ممبر بورڈ آف ریونیو ،ڈپٹی کمشنر کا سہولت بازار کا دورہ

چناب نگر،حکومت پنجاب کی ہدایات پرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب منصور قادر نے چناب نگرکا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ سہولت بازارمیں آٹے اور چینی کے سٹاک سمیت دیگر اشیا کی دستیابی ، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا صارفین کو مقررہ سرکاری نرخوں پرپھل وسبزی اور کریانہ کی اشیا فراہم کرنے کیلئے ضلع میں 9 سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں جو مکمل طور پر فنگشنل ہیں ، ممبر بورڈ آف ریونیو نے چناب نگر سہولت بازار میں آٹا ، چینی سمیت پھل ، سبزی اور کریانہ پوائنٹس پر اشیا کی دستیابی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، سی او ایم سی و دیگر بھی موجود تھے ۔ آخر میں انہوں نے ہدایت کی کہ مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں