وطن نیوز انٹر نیشنل

جے آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

فیصل آباد:جے آئی یوتھ پی پی 116 کے زونل نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری نصیرآباد میں ہوئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لیا۔اس موقع پرضلعی صدر جے آئی یوتھ چودھری عمرفاروق گجر،زونل امیر نعمان احسن ملک،بلال ربانی ،میاں عبدالمجید اور دیگر موجود تھے ۔ پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو جوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو نظر انداز کرکے ملک میں مثبت تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔جے آئی یوتھ نے کم عرصے میں پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں میں خاصی پذیرائی حاصل کی ہے ۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ صدر جے آئی یوتھ چودھری عمرفاروق گجرنے کہا پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو مایوس کیا۔جماعت اسلامی نوجوانوں کی امیدوں کا محور ہے ،ہم نوجوانوں کو ایوانوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں