وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب نے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا

ریاض:سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ( ساما) نے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔

گزشتہ روز ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آ جائے گا جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے 5 ریال کا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا تھا، یہ بینک نوٹس جدید ٹیکنالوجیز اور ہائی سٹینڈرڈز کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں