وطن نیوز انٹر نیشنل

نیب نے سندھ روشن پروگرام میں برآمد کی گئی رقم سندھ حکومت کے حوالے کردی

اسلام آباد:نیب نے سندھ روشن پروگرام میں بر آمد کی گئی رقم سندھ حکومت کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ روشن پروگرام میں بر آمد کی گئی رقم سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔چیئرمین نیب نے 224 ملین روپے سے زائد کا چیک چیف سیکرٹری سندھ کو دیا۔سندھ روشن پروگرام کے غیر قانونی ٹھیکوں کی تحقیقات نیب راولپنڈی نے کی۔

نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 19 سے زائد ٹھیکیداروں کو شامل تفتیش کیا۔ کمیشن کی رقوم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئی تھیں،سندھ روشن پروگرام کے تحت سندھ بھر میں سولر لائٹس لگائی جانی تھیں۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے چیئر مین نیب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں