وطن نیوز انٹر نیشنل

آسٹریلیا میں جنونی شخص کا مسجد پر حملہ

سڈنی: آسٹریلیا میں شدت پسند شخص نے ترکی کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔.عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے ترکی کے زیر انتظام آورن گلیپولی مسجد میں گھس کر اوپری منزل پر لوہے کی راڈ سے فانوس، کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑا اور مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ جنونی شخص اسلام مخالف نعرے بھی لگاتا رہا۔حملے کے وقت مسجد خالی تھی لیکن کچھ شہریوں نے حملے کی ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرلیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں