وطن نیوز انٹر نیشنل

سینیٹ: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طورپرمنظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف سینیٹ میں قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی …چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،جس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی ،قراردادقائدایوان ڈاکٹرشہزادوسیم نے پیش کی ،قراراداد کے متن میں کہاگیاہے کہ حضرت محمد کیلئے ہماری محبت ایمان کاحصہ ہے، کوئی مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،ایسے اقدامات کوحکومتی سرپرستی حاصل ہوناافسوسناک ہے،اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،بین الاقوامی برادری ایسے اقدامات روکنے کیلئے کرداراداکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں