وطن نیوز انٹر نیشنل

یورپ جانے کی کوشش میں سال 2018میں 2 ہزار 241افراد ہلاک،ہسپانوی سول امدادی تنظیم

سال 2018 میں افریقہ سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں سے سب سے زیادہ اسپین پہنچنے کو ترجیح دی ہے امسال بحیرہ روم میں کل 2 ہزار 241 غیر قانونی تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔ہسپانوی سول امدادی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نسبتاً کمی واقع ہوئی ہے توگ بھی بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد ابھی بھی کافی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افریقی ساحلوں سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین ِ وطن میں سے سن 2017 میں 3 ہزار 319 اور 2016 میں 5 ہزار 96 افراد بحیرہ روم کے پانیوں کی نذر ہو چکے ہیں۔اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ رواں سال میں افریقہ سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں سے سب سے زیادہ اسپین پہنچنے کو ترجیح دی ہے۔اس طریقے سے اسپین پہنچنے میں کامیاب رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 56 ہزار 480 ہے۔ہسپانوی سول امدادی تنظیم نے اس چیز کا بھی دعوی کیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے مسئلے کو دو طرفہ معاہدوں سے حل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بند کی جانے والی راہداریوں کی جگہ نئے راست کھل جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں