وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ایم اے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،مسائل پر بات چیت

ملتان: پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اس دوران ٹی ایچ کیو جلال پور پیروالہ میں ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی ہسپتال میں ڈاکٹروں سے بدتمیزی اور ہسپتالوں کے دوروں سے متعلق بتایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ٹائیگر فورس کو ہسپتالوں کے دوروں کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی دفتر ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک دفتر میں موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو چھٹیوں این او سی سمیت دیگر مسائل سے متعلق انتظار کرنا پڑتا ہے ،جبکہ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی اور نشتر ہسپتال روڈ پر تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک مسائل سے متعلق معاملات بھی زیر بحث لائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے تمام مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں