وطن نیوز انٹر نیشنل

ملتان :جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

ملتانجشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں گلیاں محلے سج گئے ۔ جلوس اور تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ متحدہ میلاد کونسل وبزمِ اویسیہ کے زیراہتمام سالانہ فقیدالمثال میلادالنبیؐ وختم نبوت ریلی سمیجہ آباد سے نکالی گئی جس کی قیادت علامہ امیر اظہر سعیدی،مفتی امین سعیدی،الحاج چوہدری ظفراقبال اویسی ودیگر نے کی ، جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امیر اظہر سعیدی اورمفتی امین سعیدی نے کہا کہ ہماری پیارے نبیؐ کی ولادت سے کائنات روشن و منور ہوگئی۔ہمارے نبیؐ کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔آج بھی حضور کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپؐ کی آمد سے جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا اوردنیا علم کے نور سے منور ہوگئی۔ راؤ عارف رضوی اوررکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے پوری امت مسلمہ کو تکلیف پہنچائی ہے ،گستاخانہ خاکے بنانے والے انسانیت کے دشمن اورامن عالم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ قاری محمد اختر سعیدی اورسید ناظم حسین شاہ نے کہا کہ ربیع الاول جشن اورعید کا مہینہ ہے ۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزم غوثیہ سعیدیہ چاہ جھوک والا سوئی گیس روڈ ملتان کے پلیٹ فارم سے ساتویں عید میلاد النبی ریلی و جلوس نکالا گیا جس میں علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی ، زاہدبلال قریشی ، و دیگر شریک ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں