وطن نیوز انٹر نیشنل

جرمنی میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، سینکڑوں افراد کی شرکت

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اس احتجاجی ریلی کا انعقاد پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ فرینڈز آف کشمیر کے کوارڈینیٹر طارق جاوید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ کشمیر کے ظلم وستم کو دنیا میں دکھانے پر پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی گئی کشمیری عوام اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے ایشوکو جلد حل نہ کیا گیا تو دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں جس سے پوری دنیا لپیٹ میں آ ئے گی ۔پاکستانی کمیونٹی کے رہنما میاں عمران الحق نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے اور ایٹمی جنگ کو روکنے کے لیے یورپی یونین اور یو این او کشمیر کے مسئلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ اس موقع پرسیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر پاکستانی کیمونٹی کے بچے ، جوان، بوڑھے اور خواتین و طالبات کی بڑی تعداد امن مارچ میں شریک ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں