وطن نیوز انٹر نیشنل

خواجہ سراؤں کا ضلع کونسل چوک میں دوسرے روز بھی دھرنا

فیصل آباد خواجہ سرا پر تشدد اور لوٹ مار کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر سینکڑوں خواجہ سراؤں نے ضلع کونسل چوک میں دوسرے روز بھی دھرنا دیا، آر پی او دفتر کا گھیراو کرکے ڈانس کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرین نے ضلع کونسل چوک میں کمشنر اور آر پی او کی گاڑیاں روک لیں۔ تفصیلات کے مطابق وارث پورہ داؤد نگر کے رہائشی خواجہ سرا زاہد یعقوب عرف میرا کی قیادت میں ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں خواجہ سراؤں نے دھرنا دے کر بٹالہ کالونی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم عمر حیات، شاہد اور عبداللہ وغیرہ خواجہ کو کو رکشہ سے اتار کر اغوا کرکے بلال روڈ کے ایک مکان میں لے گئے جہاں پر اس کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے سر کے بال مونڈ ڈالے اور شدید تشدد کرتے ہوئے 60 ہزار روپے چھین لئے ، بٹالہ کالونی پولیس ملزموں کی گرفتاری سے گریزاں ہے ، مظاہرین نے ضلع کونسل چوک میں کمشنر اور آر پی او کی گاڑیاں روک کر احتجاج کیا جہاں پر پولیس نے ان کو دھکے دے کر گاڑیاں گزاریں جبکہ بعد میں خواجہ سرا آر پی او آفس کے باہر جمع ہوگئے اور ڈانس و تالیاں بجاتے ہوئے احتجاج کرنے لگ گئے جس پر ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف اسلم نے خواجہ سراؤں سے مذاکرات کرتے ہوئے ملزموں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں