وطن نیوز انٹر نیشنل

ضلعی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ کھاریاں شہر میں …..جشنِ عیدالنبی کا جشن !!!

بارہ ربیع الاول کو ڈوگہ کالونی جامع مسجد کے خطیب قاری محمد وارث جلالی حاجی محمد خالق ڈوگہ اور دیگر شرکا ¾ جلوس کے ساتھ عید گاہ پہنچے جہاں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر چوہدری بشارت احمد ایڈوکیٹ ، سنی علماءکونسل کھاریاں کے صدر علامہ محمد اختر جلالی اور شہر کے ممتاز علماءکرام کے ساتھ مختلف تنظیموں کے صدور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا مرکزی عید گاہ سے جلوس جی ٹی روڈ پر آیا تومرکزِ اہلسنت شریعت کالج اور شہر کے دوسرے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہو کر گلیانہ روڈ کی طرف روانہ ہو گئےِ جامع مسجد اللہ والی کے سٹیج پر مسجد کی کمیٹی ممبران نے ایم پی اے میاں طارق محمود کے ساتھ جلوس پر پھو ل پتیوں کی برسا ت میں جلوس کا استقبال کیا سٹیج پر مختصر خطاب کے بعد جلوس گلیانہ روڈ پر مرکزی انجمن تاجران کے بنائے گئے سٹیج پر پہنچا جہاں جلوس کے شرکاءکو ہار پہنائے گئے اور مشروبات سے تواضع کی گئی جلوس گلیانہ روڈ اور انار کلی بازار سے مرکزی میلاد چوک کی طرف روانہ ہوا!
میلاد کمیٹی کے ممبران نے حسب سابق میلاد چوک کو سجانے میں جشنِ مصطفےٰ کا مثالی اظہار کیا تھا ا طراف کے مکانوں پر رات کو چراغاں شہریوں کی نگاہوں کا مرکز رہا مرکزی ،میلاد کمیٹی عید گاہ کے ناظم اعلیٰ چوہدری بشارت احمد ایڈو کیٹ پروقار تقریب میں نظامت کے فرائض کے ساتھ علماءکرام کے ساتھ اپنے خطاب میںکہا کہ کھاریاں شہر کے شہریوں اور میلاد چوک کو سجانے والے عاشقان رسول کو سرورِ کائنات سے ان کی محبت کو سلام کرتے ہیں میلاد چوک میں جشن اور عظیم الشان اجتماع ہی کھاریاں شہر میں جشنِ میلاد کی شان ہوا کرتا ہے
میلاد چوک سے جلوس درود و سلام کی روح پرور صداﺅں میں کباڑی بازار گیا وہاں سے محلہ ستار پورہ چاندنی چوک اور میں بازار سے ہوتا ہواکھاریاں کچہری پہنچا جہاں ڈپٹی کمشنرگجرات سیف انور،ڈی پی او گجرات عمر سلامت۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ ، سرکل کھاریاں کے ڈی ایس پی افتخار احمد، چیف آفیسر خاور گجر اور موقع پر موجود حاضرین نے جلوس کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچاو ر کرتے ہوئے بھر پور استقبال کیا جلوس کے قائدین نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں کے درمیان آپ کی موجودگی ہم شہریوں کی حوصلہ افزائی اور اعزاز ہے ہم جلوس کے شرکاءجشنِ مصطفےٰ میں آپ کو اپنے درمیان دیکھ کر دل کی گہرائیوں سے آپ شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے بعد جلوس واپس عید گاہ کی طرف روانہ ہو گیا!!!
شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے بعد جلوس واپس عید گاہ کی طرف روانہ ہو گیا!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں