وطن نیوز انٹر نیشنل

ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان حسن نواز کا سیاسی اعزاز………..امانت علی چوہدری چیف ایڈیٹر وطن نیوز کی مبارکباد.


نا روے کی حکومتی سیاسی پارٹی ،،ہورے،، نے پاکستانی نژاد چوہدری حسن نواز کو اوسلو میں ناروے یوتھ ونگ کا سر براہ مقرر کیا ہے.چوہدری حسن نواز کے والد چوہدری جہانگیر نواز اوسلو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے دار اور معروف بزنس مین ہیں .حسن نواز کے دادا چوہدری محمد نواز نمبر دار آف گلیانہ ضلع گجرات 1970ء میں روز گار کے سلسلہ میں ناروے آئے تھے.علی نواز ناروے میں گزشتہ سال سٹی کونسلر منتخب ہوئے تھے ، وہ ناروے کی سیاست کے ساتھ ساتھ اپنی سٹڈی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں.ڈنمارک میں مقیم امانت علی چوہدری چیف ایڈیٹر وطن نیوز انٹرنیشنل بیٹے کی کامیابی پر چوہدری محمد نواز ، چوہدری جہانگیر نواز اور دیگر خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں. ہورے پارٹی کے اوسلو میں یوتھ ونگ کے نئے چیئرمین حسن نواز کے علاوہ، ادریان گران ون ھال اور ستینے بنتزین کو ڈپٹی چیئرپرسنز اور چار افراد کو یوتھ ورکنگ کمیٹی کا رکن اور مزید چھ افراد کو دیگر عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں