وطن نیوز انٹر نیشنل

اسلام آباد،36 لاکھ کی ڈکیتی پر تاجروں کا احتجاج

اسلام آباد انڈسٹریل ایریا میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ، تاجروں میں شدید خوف وہراس ، یونین وفد کی ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر شیخ سے ملاقات ،36لاکھ کی ڈکیتی پر احتجاج ، سکیورٹی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایم اکرم فرید نے کہا کہ اسلام آباد انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی وسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے سراٹھایا ہے جو صنعت کاروں اور تاجروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے نیک شگون نہیں ۔ایس پی زبیر احمد شیخ نے کہا کہ واردات میں استعمال ہونے والی کار کی فوٹیج حاصل کر لی ہے ۔مجرم جلد ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔ شوکت مسعودنے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے ۔ خالد جاویدنے کہا ڈکیتیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں