وطن نیوز انٹر نیشنل

مری مال روڈ ٹو منصوبہ کا جلد تخمینہ لگایا جائے:کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی :کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا نیو کمرشل کوریڈور کا منصوبہ جسے مری مال روڈ ٹو کا نام دیا گیا ہے علاقہ میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کا باعث بنے گا، اس سے کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی طرز پر اس منصوبہ کی لاگت کا جلد تخمینہ لگایا جائے۔ یہ بات انہوں نے مری میں نیو کمرشل کوریڈور منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس منصوبہ کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیا جائے جس میں تمام تکنیکی پہلوؤں، مستقبل میں توسیع کی گنجائش کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ منصوبہ سے مال روڈ پر رش میں کمی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی اور سیاحوں کو جدید سہولیات میسر ہونگی۔کمشنر راولپنڈی کو منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔منصوبہ کیلئے 1.3کلومیٹر طویل اور 510کنال رقبہ تجویز کیا گیا ہے جو مری ایکسپریس وے کے ساتھ موضع ادواڑی اور موضع رکھ الف چرہان کے درمیان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں