وطن نیوز انٹر نیشنل

چکن3, ادرک 10, سبز مرچ 5 روپے کلو مہنگی

لاہور:چکن چوتھے روز بھی مہنگا ہو گیا،قیمت 3 روپے بڑھنے سے 284 روپے کلو ہو گئی۔اسی طرح گزشتہ روز ادرک 10، پیاز 3 اور سبز مرچ 5 روپے کلو مہنگی ہو ئی۔مرغی کا گوشت رواں ہفتے 29 جبکہ سبزیاں 35 روپے کلو تک مہنگی ہوئیں جبکہ عام مارکیٹ میں سبزیاں 100 روپے کلو تک زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔اس ہفتے کے پہلے 4 روز کے دوران ادرک 35، پیاز 9،لہسن 7 روپے کلو مہنگا ہوا۔ گزشتہ روز پیاز سرکاری نرخوں پر 75 روپے کے بجائے 90، ادرک 460 کے بجائے 560،سبز مرچ 187 کے بجائے 250 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ ٹماٹر 150 کے بجائے 170،لہسن دیسی 270 کے بجائے 350 روپے کلو تک بیچا گیا۔اشیائے خورونوش کی خریداری کیلئے آئے شہریوں کا کہنا تھاسبز مصالحے خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں، برائلر بھی صرف ایک پاؤ خرید سکتے ہیں، مہنگائی نے مشکلات بڑھادیں اور جینا دو بھر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں