وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج:789پوائنٹس کی تیزی ،41ہزار کی حد بحال

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست تیزی رہی، 100انڈیکس 789 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 41071 پر بند ہوا ، منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے سبب73 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کو 119ارب سے زائد کا منافع ہوا ، کاروباری حجم 16.63فیصد کم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میں سرگرم نظر آئے اور امریکی انتخابات میں صورتحال قدرے واضح ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے کھل کر حصص کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ مجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 292کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 86میں کمی اور22میں استحکام رہا۔ سرمایہ 75کھرب 84ارب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں