وطن نیوز انٹر نیشنل

صنعتکار مصنوعات کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن پر توجہ دیں :ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ ڈویژن حامد جاوید اعوان نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری وحید الدین سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر حسن عادل، نائب صدر حماد اسلم ،جنرل سیکرٹری فر نیچر سفیان حیدربھی موجود تھے ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ ڈویژن حامد جاوید نے کہاکہ گجرات گولڈن ٹرائنگل کا اہم حصہ ہے ، مقامی صنعتکار اپنی مصنوعات کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن پر توجہ دیں اس مقصد کے لیے وہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بھرپور معاونت کے لیے تیار ہیں. ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی پراڈکٹس کی ایکسپورٹ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور مارکیٹنگ کے لیے روایتی ذرائع کیساتھ غیر روایتی ذرائع پر بھی توجہ دیں، خصوصاً سوشل میڈیا کی معاشرے میں آسان رسائی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں