وطن نیوز انٹر نیشنل

گجرات:فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ریلی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)تحریک انصاف ویلفیئر ونگ ڈسٹرکٹ کارپوریشن گجرات کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر کارپوریشن پی ٹی آئی علیم اﷲ وڑائچ، صدر ویلفیئرنگ کارپوریشن سلیمان چیمہ’ سینئر نائب صدر سید بلاول شاہ نے کی ،ریلی پریس کلب سے شروع ہوکر کچہری چوک جاکر اختتام پذیر ہوئی ،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے جبکہ فرانسیسی صدر میکرون کا پتلا نذرآتش کیاگیا،چودھری علیم اﷲ وڑائچ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان کسی صورت بھی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ، فرانس نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔ سلیمان چیمہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی گستاخی ناقابل برداشت ہے ،پاکستانی حکومت کو فرانس سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ سید بلاول شاہ نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک ناموس رسالت کی حفاظت کرینگے ،فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں