وطن نیوز انٹر نیشنل

راولپنڈی پولیس کو 36نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

راولپنڈی پولیس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں محکمہ پولیس کو 30 گاڑیاں فراہم کر دی گئیں، اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نے کہا کہ پولیس فورس کی بہتری، فلاح و بہبود اور لاء اینڈ آرڈر کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے، پنجاب پولیس کم وسائل کے باوجود بہتر نتائج دے رہی ہے، پنجاب پولیس کی تنخواہ موٹر وے پولیس کے برابر کر دی جائے تو اس سے بھی کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں، بشارت راجہ نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیس کیلئے بہتر اقدامات کا پیکیج لا رہی ہے، پنجاب بھر میں محکمہ پولیس کو 500 پٹرولنگ وینز فراہم کی گئی ہیں، موجودہ دور حکومت میں راولپنڈی اور فیصل آباد میں سیف سٹی قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی تفتیش کی مد میں پولیس افسران کو 290 روپے تفتیشی بل دیا جاتا تھا جو کہ ہماری حکومت نے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا ، آر پی او عمران احمر نے کہا کہ نئی بھرتی کے عمل سے نفری کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی کے ہر تھانے میں نئی گاڑی کی فراہمی پر وزیر قانون پنجاب کے شکر گزار ہیں، صوبائی وزیر نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔انہوں نے کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں