وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان کا سعودی عرب کو مزید 2ارب ڈالر قرض واپس ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ممکنہ طور پر سعودی عرب کو مزید 2ارب ڈالر قرض واپس ادا کرے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال اگست میں سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض واپس کرنے کے بعد اب پاکستان 2ارب ڈالر قرض مزید واپس کرنے جا رہا ہے اور قرض واپسی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کو گرنے سے بچانے کے لیے دیگر آپشنز پر غوروخوض کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مطابق 3سال کے لیے اندازاً6.2ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دیا گیا تھا، اس میں 3ارب ڈالر کیش اور 3.2ارب ڈالر تیل اورگیس کی صورت میں دیئے جانے تھے۔ اس پیکیج سے تحریک انصاف کی حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو سنبھالا دینے میں بہت مدد ملی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’یہ دونوں ملکوں کے مابین اعتماد کا معاملہ ہے۔ تاہم امکان ہے کہ پاکستان آئندہ ماہ یہ رقم سعودی عرب کو واپس کر دے گا۔ ‘

اپنا تبصرہ بھیجیں