وطن نیوز انٹر نیشنل

لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر گامزن ہیں :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر گامزن ہیں جس کیلئے باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل کو سنا جا رہا ہے عوامی خدمت اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن کاوشیں جاری ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیااس موقع پر چک نمبر 16ڈبلیو بی کے رہائشی محمد سلیمان نے رستہ واگزار کروانے ، موضع خانپور میلسی کے رہائشی محمد رمضان نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ،موضع جملیرا کی رانی بی بی نے رقبہ کے حوالے سے کیس ٹرانسفر کو روکوانے اور اسی طرح دیگر نے اپنے اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں دیں جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں