وطن نیوز انٹر نیشنل

اوور سپیڈگاڑیوں کیخلاف کارروائی، 1603کے چالان

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے کیمرہ سکواڈ نے گزشتہ ماہ اولڈ ائیر پورٹ روڈ، نیو ائیر پورٹ روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں اور مہر آباد سیکٹر میں کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 1603 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ۔انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نواز تارڑ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر کیمرے لگانے کا مقصدسفر کو محفوظ بنانا اور روز مرہ کے حادثات میں کمی لانا ہے ،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان حادثات کی روک تھام کیلئے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں