وطن نیوز انٹر نیشنل

بھل صفائی سروے کے بعد نہر میں پانی چھوڑ دیا گیا

لاہورمحکمہ آبپاشی نے لاہور کینال کو کھول دیا، نہرکو بھل صفائی کے سروے کے لیے بند کیا گیا تھا،سروے مکمل ہونے کے بعد نہر میں 350 کیوسک پانی چھوڑا گیا، گندم کی بوائی کے لیے مختلف اضلاع کی ششماہی نہروں میں کل 11 نومبرکو پانی چھوڑا جائے گا ۔لاہور کینال میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے ضرورت کے مطابق 300 سے 400 کیوسک تک پانی چھوڑا جاتا ہے ۔پہلے مرحلے میں ملتان، بہاولپور اور میلسی کے علاقوں میں ششماہی نہروں میں پانی چھوڑا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع کی ششماہی نہروں میں بھی گندم کی بوائی کے لیے ترتیب کے مطابق پانی چھوڑا جائے گا۔محکمہ آبپاشی ذرائع کا کہنا ہے پورا سال چلنے والی نہروں میں روٹین کے مطابق پانی موجود ہے۔ خیال رہے نہرکے کنارے کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں