وطن نیوز انٹر نیشنل

نواز شریف اشتہاری قرار۔جائیداد قرقی کا حکم

غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں عدم پیشی پر نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ،عدالت نے سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد قرقی کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس کی سماعت کی، 30روزکا وقت گزرنے کے باوجود نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیدیااوران کی جائیداد قرق کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں