شورکوٹ میں چھٹے سالانہ نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں کا انعقادکیا گیا مقابلوں میں پنجاب بھر سے 55 ٹیموں کے 250گھڑ سواروں نے شرکت کی اس موقع پر خوبصورت لباس اور رنگ برنگی پگڑیاں پہنے گھڑ سواروں نے نشانے اکھاڑے اور شائقین سے خوب داد وصول کی، پنجاب بھر سے شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنے اپنے جوہر دکھائے ،نیزہ بازی سیکشن مقابلوں میں بابا جان محمد کلب شورکوٹ نے پہلی، فیصل آباد نے دوسری اور ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سنگل مقابلوں میں جان محمد کلب شورکوٹ کینٹ نے پہلی، سراجیہ قطبیہ کلب جھنگ نے دوسری اور اعوان کلب فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے مہمان خصوصی پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ گوہرالحسن شاہ نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments