وطن نیوز انٹر نیشنل

سموگ کے خلاف ماحول دوست پالیسی,سرکاری دفاتر میں شجرکاری کا حکم

ملتان سموگ کے خاتمے بارے ڈویژنل انتظامیہ نے ماحول دوست پالیسی اپنا لی۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے تمام سرکاری دفاتر میں شجرکاری کا حکم دے دیا جبکہ کمشنر آفس میں بھی ہر طرف خالی مقامات پر پودے لگادئیے گئے ۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ 60 ہزار پودے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں 18 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں۔9.5 کلومیٹر پلکن ایونیو پر 900 پلکن درخت لگائے گئے ۔املتاس ایونیو پر 130 املتاس کے تیار درخت لگائے گئے جبکہ مولسری کے 130 درخت لگا کر مولسری ایونیو بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ فضا میں آلودگی کے مستقل خاتمے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔نسل نو کی بقا کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ،گلوبل وارمنگ سے بچنے کا واحد راستہ شجرکاری ہے ۔ کوہنو کارپس کو مرحلہ وار تبدیل کیا جارہا ہے اور اسکی جگہ لوکل اجناس کے درخت لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کو بھی شجرکاری میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کو بھی فضا آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں