وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ،فواد

اسلام آباد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھر ی نے کہا کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے ۔ امیر ترین ممالک 50کروڑ ویکسین ڈوز کا آرڈر دے چکے ہیں۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد نے کہاکہ اس کامطلب یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ سائنس نے پوری دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔ دنیا فائیوجی کی طرف دیکھ رہی ہے ، فائیوجی ٹیکنالوجی کے بعد دنیا تبدیل ہو جائے گی۔کورونا کی وجہ سے پہلے چیزیں چین سے منگوائیں اب اس قابل ہوگئے ہیں کہ پوری دنیا کو اپنی چیزیں ایکسپورٹ کر سکیں۔ مستقبل میں وہی ممالک آگے جائیں گے جن کا مستقبل علم،تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کو کسی ایک ملک تک محدود نہیں کرنا چاہیے ۔امیر ممالک نے 50کروڑ کورونا ویکسین ڈوز کا آرڈر دے رکھا ہے ۔ اگر امیر ممالک یہ ویکسین حاصل کریں تو ترقی پذیر ممالک اس سے محروم رہ جائیں گے ۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کورونا وبا سے لڑنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں