وطن نیوز انٹر نیشنل

چینی کی قیمتوں میں کمی، ہول سیل ریٹ 96روپے کلو ہوگیا

لاہور:مہنگی چینی سستی ہونے لگی ـ درآمدی چینی اورکرشنگ سیزن کے آغاز کے باعث مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں مستحکم ہونے لگیں ـ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت96 روپے ہوگئی ـ یہی چینی درآمدی شوگر سے قبل103 روپے فی کلو ایکس مل ریٹ پر فروخت ہوتی رہی ہے جس سے شہری 110 روپے سے لے کر115 روپے کلو تک چینی خریدتے رہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی چینی پرچون مارکیٹ میں پہنچنے کے بعد طلب و رسد میں ہونیوالا بگاڑ کم ہونے لگا ہے ـ، کرشنگ سیزن کے آغاز سے بھی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ـ شوگر ڈیلرز آنیوالے دنوں میں چینی مزید15 روپے فی کلو تک کمی کیلئے پر امید ـ ہیں ، پرچون مارکیٹ میں درآمدی چینی 83 روپے 50 پیسے فی کلو ، مقامی 100 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ، سہولت بازاروں میں بھی درآمدی چینی فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت 81 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے ،ـ شہریوں کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی باریک پاؤڈر کی طرح ہے جس کی مٹھاس کم ہے ،ـ صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور ملک امجد حسین نے کہا درآمدی اور مقامی چینی میں مٹھاس کاکوئی فرق نہیں یہاں کے لوگ باریک کے بجائے موٹی چینی کے عادی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں