وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج:ملاجلارجحان،انڈیکس میں اضافہ،سرمایہ ڈوب گیا

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا،100انڈیکس44پوائنٹس بڑھ کر41197پربندہواتاہم سرمایہ کاروں کے 3ارب ڈوب گئے جبکہ 62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ایک موقع پر100 انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 40900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا مگر پھرانڈیکس 41100پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 59پوائنٹس کے اضافے سے 17367 پوائنٹس پرجا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28861پوائنٹس سے بڑھ کر 28864 پوائنٹس پر جاپہنچا، سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 75کھرب74ارب روپے رہ گیا۔گزشتہ روز 8ارب روپے مالیت کے 24کروڑ42لاکھ 84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 35کروڑ59لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 401کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،247میں کمی اور 12 میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک اسلامی 3کروڑ15لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ50لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ 50لاکھ اور پاور سیمنٹ 1کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں