وطن نیوز انٹر نیشنل

نیوزی لینڈ کیلئے دو ٹیموں کا مکمل سکواڈ تشکیل دیا:مصباح

لاہور:قومی چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے ، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ہم نے دو مختلف ٹیموں پر مشتمل ایک مکمل سکواڈ تشکیل دیا ہے ۔مصباح الحق نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے کہ قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ عماد بٹ، دانش عزیز، عمران بٹ اور روحیل نذیر کو خصوصی طور پر پاکستان شاہینز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اسد شفیق کو غیرتسلی بخش بیٹنگ فارم کے باعث سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ،ہم نے شعیب ملک اور محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا ہے ،یہ فیصلہ ہم نے آئندہ چند سالوں میں پانچ بڑے ایونٹس پر مبنی شیڈول کو سامنے رکھ کر کیا ہے جبکہ حفیظ اور وہاب کو سکواڈ میں برقرار رکھنے کی وجہ ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے ۔ سپنرز نعمان علی، ساجد اور زاہد کی کارکردگی سے ہمارے سپن ڈیپارٹمنٹ کے پول کو مزید وسعت ملی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں