ترکی میں گدھوں کو بلدیاتی حکومت نے ملازمت دے دی

انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ماردین صوبے کے تاریخی ضلع Artuklu کی مقامی حکومت نے کوڑا صاف کرنے کیلئے گدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔میونسپلیٹی کارپوریشن نے اس کام کیلئے باقاعدہ گدھوں کو بھرتی کیا جو دن بھر میں صرف 6 گھنٹے کام کریں گے اور مختلف علاقوں سے کچرا جمع کر کے اُسے مقررہ مقام پر پہنچائیں گے ۔گدھے کے ساتھ ایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کچرے دان سے کوڑا جمع کر کے اُسے پشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گدھے جب شام میں اپنی ٹائمنگ پوری کر کے واپس آئیں گے تو انہیں کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ انہیں سرکاری اصطبل میں رکھا جائے گا۔ایک گدھے کو 7 سال کیلئے ملازمت دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں