وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب:5کروڑ ریال کی کرپشن کی تفصیلات جاری، 374ملزم گرفتار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی میں ملوث 374 مقامی اور غیرملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کرپشن کی مکمل اور منصفانہ چھان بین کے بعد ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق الریاض کے علاقے میں سرکاری ملازمین کے کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے دوران 5ملزمان کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ ملزمان نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بنکوں کو غلط معلومات فراہم کیں اور بنک کھاتوں میں غیرقانونی طریقے سے رقم منتقل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں ایک 14 ویں سکیل کا افسر شامل ہے، دیگر ملزمان میں ایک نویں ، ایک 10 ویں سکیل کا افسر شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں