وطن نیوز انٹر نیشنل

سب سے بڑی پیشرفت ، پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مل کر زبردست آرگنائزیشن بنا لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کو آپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کر لیاہے ، خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ بڑی پیشرفت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی ہے ، وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے ۔آرگنائزیشن میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک شامل ہیں ، بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا، خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے ، سائبرسیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائزکیاجائےگا۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹرزریاض میں ہوگا، ممبرممالک کے آئی ٹی وزرا کاپہلااجلاس طلب کرلیاگیا، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں