وطن نیوز انٹر نیشنل

کشمور واقعہ: وزیراعظم کی پولیس افسر اور بیٹی کو شاباش، زیادتی کیخلاف سخت قانون لانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی برڑو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس افسر کو قائداعظم میڈل دینے کی سفارش

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔

کیس کا پس منظر

کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا ہے، کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمور میں ماں اور کمسن بچی سے زیادتی کا گرفتار ملزم فائرنگ سے ہلاک

معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا جس سے بچی کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا جس سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

سرعام پھانسی کا مطالبہ

متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے واقعے میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، بیٹی کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور سانس ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔

اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردارمثالی

کشمور واقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردار مثالی ہے جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزمان کی رسائی کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروایا۔ زیر حراست مرکزی ملزم پولیس اور دیگر ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں