وطن نیوز انٹر نیشنل

ملک بھر میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ۖ منانے کا اعلان اور سیرت النبی ۖکانفرنسزکاانعقاد انتہائی خوش آئند ہے…حاجی یونس انصاری

گوجرانوالہ ۔ 15نومبر 2020ء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ۖ منانے کا اعلان اور سیرت النبی ۖکانفرنسزکاانعقاد انتہائی خوش آئند ہے ، دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے ہمیں کتاب وسنت سے راہنمائی لینا ہوگی ، علمائے کرام سے التماس ہے کہ تمام پروگراموں شرکت کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کو سرکار دوعالم ۖ کی سیرت پاک سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پچھلے سوسال میں مسلمانوں کی بد حالی اور ناکامیوں کی وجہ کتاب وسنت سے دوری ہے ، مسلمانوں کو اپنی زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کے لئے نبی کریم ۖ کے اسوہ ء حسنہ پر عمل کرنا ہو گا ، مسلم دنیا جس ظلم وستم اور استحصال کا شکار ہے اس سے نجات کا واحد راستہ دین اسلام کو اپنی زندگی میں اسکی اصل روح کے مطابق نافذ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ ۖ کی حیات طیبہ بلاشبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے مسلماں کو دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے اپنی سمت درست کرنا ہو گی اور آپ ۖ کی تعلیمات پر پوری طرح عمل کرنا ہو گا ، دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے اس لئے ہمیں پاکستان میں اقلیتوں کی مکمل سیاسی و مذہبی آزادی کا بھی خیال رکھنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے اور تمام سرکاری محکمے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دین اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں ، اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصای ، چیئرمین شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری علی اصغر انصاری ، رانا شمشاد خاں،عدنان پہلوان ٹائراں والا ،نعیم انصاری اور دیگر بھی موجو دتھے

کیپشنگوجرانوالہ ۔مرکزی راہنما تحریک انصا ف حا جی یونس انصا ری ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصا ری کا اپنی رہا ئش پر شہر یو ں کے ساتھ گروپ فو ٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں