وطن نیوز انٹر نیشنل

فلسطین صدر کا غیر متزلزل حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو بے حد سراہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل موقف قابل تحسین ہے۔ بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود آپ کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو بے حد سراہتے ہیں۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیلئےانصاف کا مطالبہ آپ کے حوصلے، ثابت قدمی کا مظہر ہے۔ پاکستان، وزیراعظم، صدر اور عوام کی ترقی وکامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں