وطن نیوز انٹر نیشنل

ایک اور امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

امریکا کی ایک اور کمپنی نے عالمی وبا کورونا کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا ساڑھے 94 فیصد موثر ہے، اسے 30 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔ ویکسین تیسرے آزمائشی مرحلے میں بھی موثر ثابت ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورر ادویہ ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک کے شتراک سے ایسی ویکسین تیار کر لی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نوے فیصد سے زائد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ اس ویکیسن کی کامیابی کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے بعد روس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ملک میں ایسی کورونا ویکسین کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس کی افادیت 90 فیصد ثابت ہے۔ روسی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں اس ویکسین کا نام سپوتنک 5 بتایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں