وطن نیوز انٹر نیشنل

فکر اقبال سوسائٹی کے زیر اہتمام پولیس لائنز گجرات میں چئیرمین و موٹیویشنل سپیکر طاہر باھو،ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور انچارج میڈم فرزانہ و دیگر پولیس افسران سے فکر اقبال کانفرنس میں خطاب کر رہے ہیں

گجرات: فکر اقبال سوسائٹی اور گجرات پولیس کے باہمی اشتراک سے پولیس افسران کے لئے خود آگاہی کے عنوان پر ایک روزہ سیمینارکا اہتمام گجرات پولیس لائنز میں کیا گیا۔ چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی و موٹیویشنل سپیکر طاہر باھو نے پولیس افسران سے خصوصی خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت ڈی پی او گجرات عمر فاروق سلامت نے کی۔گجرات پولیس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے طاہر باھو نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات میں فلسفہ خودی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے اسلاف نے کئی صدیاں دنیا پر حکومت بنائے رکھی اور زمین پر امن قائم رہا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ انکی خودی بیدار تھی اور خودی اور عمل پیہم کی طاقت سے انہوں نے دنیا سے اپنا آپ منوایا۔ علامہ اقبال نے اپنی تعلیمات میں ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ہے۔ آج دنیا میں مسلم ملت کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں سب سے بڑی وجہ خودی سے نا واقفیت ہے اور مسلمان اپنا مقام بھول چکا ہے۔آج اگر مسلم ملت کو دوبارہ سے عروج پر پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں انفرادی طور پر تمام مسلمانوں کو علامہ اقبال کی فکر کو سمجھنا ہو گا اور پھر خودی کو بیدار کر کے رموز بے خودی کی منزل حاصل کرنا ہو گی اور اپنی تمام توانائیاں پاکستان اور دین اسلام کی خدمت میں لگانا ہوں گی۔اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اپنے نوجوانوں سمیت ہم بحثیت مسلم ملت اپنے پوٹینشل اور مقام کو پہچان گئے تو انشاء اللہ عین ممکن ہے کہ غزوہ بدر میں جس طرح اللہ نے اپنے بندوں کی مدد فرمائی تھی اسی طرح مسلم ملت کے لئے للہ اور اسکے رسول کی مدد پہنچ جائے۔جس کے بعد پاکستان اور مسلم ملت کو دنیا کی امامت کرنے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں