وطن نیوز انٹر نیشنل

عالم اسلام کے عظیم مذہبی رہنما اور بطل جلیل شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ کی وفات

لاہور/ گجرات: (پریس ریلیز)عالم اسلام کے عظیم مذہبی رہنما اور بطل جلیل شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی امیر تحریک لبیک یارسول کی وفات سے عالم اسلام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی خدمات جلیلہ ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔ اللہ کریم آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور صاحبزادگان دیگر اہلخانہ اور تمام ساتھیوں وعقیدتمندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ غلامان رسول نماز جنازہ میں شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔
علامہ قیصر قادری، شعبہ نشرو اشاعت

اپنا تبصرہ بھیجیں