وطن نیوز انٹر نیشنل

عوامی مسائل کا حل ،کسر نہیں چھوڑی جائیگی:عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیالکوٹ پر کھلی کچہری میں این اے 73 کے شہریوں کے مسائل سننے کے بعد محکموں کو جلد از جلد حل کرانے کیلئے ہدایا ت جاری کر نے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری اخلاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق صادق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومیر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اقبال، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ فیصل شہزاد، سٹی صدر تحریک انصاف مہر کاشف، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں جناح ہائوس میں پا رٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو ایک ماڈل ریاست بنا ئے گی اور صحت صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو حل کریگی۔مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ این اے 73میں عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں