وطن نیوز انٹر نیشنل

چھاتی سرطان کی جلد تشخیص سے مرض کا علاج ممکن :ثمینہ علوی

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص سے مرض کا علاج ممکن ہے ، بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی مہم صرف ایک ماہ تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھا جائے گا، اس حوالے سے پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کا کردار اہم ہے ، وہ پنک ربن مہم کے سلسلے میں خواتین پارلیمنٹیرینز اور میڈیا پرسنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں ، انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے ضروری ہیں ،بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ خواتین مرض سے بچاؤ کے لئے خود تشخیصی کا طریقہ کار اپنائیں، علامات محسوس ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ جلد تشخیص سے ہی کینسر کا علاج ممکن ہے ،قبل ازیں بیگم ثمینہ علوی سے خواتین کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ، انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں