وطن نیوز انٹر نیشنل

نپون پینٹس :لبرٹی گول چکر کی سڑک پر بڑی پینٹنگ بنائیگی

نپون پینٹ (پاکستان) پرائیویٹ لمیٹڈ ایک جاپانی ملٹی نیشنل ہے اور ایشیا پیسیفک ریجن میں پینٹ مینوفیکچر کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ لاہور ’’پھولوں کا شہر‘‘ اور اپنی شاندار تاریخ و ثقافت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نپون پینٹ پاکستان کے صدر سید صمد ظہیر نے اعلان کیا کہ ’’پرکشش رنگ اور پائدیار پراڈکٹ 139 سال سے نپون پینٹ کے پینٹ مینو فیکچرنگ کے تجربہ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ تجربہ اپنے اطراف کو خوبصورت بنانے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔ ہم بے حد فخر سے اعلان کرتے ہیںکہ 64000سکوائر فٹ پر محیط لبرٹی گول چکر کا پینٹ شدہ حصہ، ملکی تاریخ میں روڈ پینٹنگ کا اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ ہماری کوششیں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ مستقبل قریب میں ہم کلمہ چوک انڈر پاس/ اوورہیڈبریج اور مسلم ٹاؤن انڈر پاس کو بھی رنگین بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں