وطن نیوز انٹر نیشنل

پی سی بی نے افغانستان کی میزبانی پر نگاہیں مرکوز کر لیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی میزبانی پر نگاہیں مرکوز کر لیں ۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان ٹیم کو دورے کی دعوت دی جو کہ بہت اچھی بات ہے ۔ پاکستانی ٹیم کا اگلا برس بہت مصروف ہے ، اس کے باوجود باہمی سیریز کو یقینی بنانے کیلئے دونوں بورڈز مل کر ونڈو نکالنے کی کوشش کریں گے اور اگر آئندہ برس مقابلے نہ ہو سکے تو2022میں انہیں ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغان کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ کیا ، ڈومیسٹک مقابلوں میں بھی افغان کھلاڑی کھیلتے رہے جبکہ راشد لطیف اور انضمام الحق نے افغانستان میں کوچنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کورونا وائرس کی صورتحال دیکھ کر منعقد کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھی دورہ کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخر میں کرکٹ سیزن کا آغاز کیاجس میں انڈر 19، فرسٹ کلاس ، زمبابوے کیخلاف سیریز اور پی ایس ایل پلے آف میچز ہوئے اور یوں ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔وسیم خان نے کہاکہ غیرملکی ٹیموں کی آمد کا آغا ز ہوچکاہے اور پاکستانی شائقین بہت جلد میدانوں میں آکر میچزدیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں