وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی) کویت ٹیم کی میٹنگ کا انعقاد

پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی) کویت ٹیم نے بروز ہفتہ 12 ستمبر 2020 کو ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس تنظیم کے عہدیداروں کی یہ پہلی بالمشافہ میٹنگ تھی جسکی صدارت محترم جناب محمد ثاقب آفتاب ، صدر پی او سی کویت نے کی۔ مہمانان خصوصی میں محترم جناب رانا اعجاز ، چیئر مین لیگل ایڈ کمیٹی اور ترجمان کویت محترم جناب محمد طاہر بشیر ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اور محترم جناب رانا تسکین ، یوتھ ونگ کوآرڈینیٹر – مشرقی وسطی شامل تھے۔ صدر پی او سی کویت جناب محمد ثاقب آفتاب نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہا کہ پی او سی کویت کے قیام کا مقصد سفارت خانے اور مقامی کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر پی او سی کے اغراض و مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے پی او سی کے منظور شدہ ڈھانچے کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور اس کے وڑن اور اہداف پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد اجلاس میں شریک باقی عہدیداران کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا جنہوں نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔ ہر ممبر کو پھر یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ اپنے نشاندہی کردہ مسئلے کے حل کے لیئے تجاویز اور لائحہ عمل تیار کرے۔ اجلاس کے دوران جن امور پر روشنی ڈالی گئی وہ مندرجہ ذیل ہیں:
– اقامہ (رہائشی ویزا) سے متعلق درپیش مسائل
– بیروزگاری کے مسائل اور روزگار کے مواقع
– انڈرگریجویٹ / گریجویٹ سطح کی تعلیمی سہولیات اور مواقع کی کمی۔
– کیریئر کونسلنگ اور طلبائ کی رہنمائی۔
– والدین کی بچوں کی اعلی تعلیم سے متعلق رہنمائی۔
– ضرورت مندوں کی مالی مدد۔
– مزدور طبقے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت۔
– بیرون ملک سے واپس جانے والوں کی مقامی طور پر اور پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے حقوق سے متعلق رہنمائی۔
– کویت سے مستقل طور پر واپس جانے والے افراد کے لیئے مختلف سرکاری اداروں / حکومت پاکستان کی طرف سے پیش کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا۔

صدر ویمن ونگ مسز فوزیہ عبدالباسط نے ٹیم کے ساتھ ویمن ونگ کے ایک دستاویزی ورکنگ پلان کو شیئر کیا جبکہ صدر یوتھ ونگ ، جناب ارقم جاوید نے بھی حاضرین کو ان موضوعات کے بارے میں آگاہ کیا جن پر یہ ونگ کام کرے گا۔

اس کے بعد ناشتے کا وقفہ لیا گیا جس سے عہدیداران کو آپس میں تفصیلی تعرف اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کرنے کا موقع ملا۔

ناشتہ کے بعد جناب رانا اعجاز صاحب نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے قیام کے بارے میں ایک تفصیلی پس منظر فراہم کیا اور اس کے اہداف ، ?غراض و مقاصد کو اجاگر کیا۔

جناب محمد طاہر بشیر صاحب نے حاضرین کو پی او سی آئین کے مسودے کے ابتدائی مرحلے سے اس کی تکمیل تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا اور الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر ٹیم کے تمام ممبران نے پی او سی کی کامیابی کے لیئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور مذکورہ بالا وڑن اور اہداف کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

اجلاس کا اختتام صدر پی او سی کویت کے اختتامی کلمات پر ہوا جنہوں نے تمام حاضرین کو ان کی شرکت اور تنظیم سازی میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سب سے ممبرز کی تعداد کو اس سال کے آخر تک 500 تک پہنچانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرنے اور برادری کو درپیش مذکورہ بالا معاملات پر عملدرآمد میں معاونت کے لئے مفصل منصوبوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں